اسلام دشمن قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں‘ جمعیت

15 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سرپرست مولانا قاری مہر اللہ ، شیخ مولانا احمد جان، شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی ،مولانا محمد اشرف جان، مفتی عبد السلام رئیسانی ، حاجی محمد شاہ لالا مفتی غلام نبی محمدی، مولانا حافظ سردار محمد نورزئی سالار حافظ سید سعد اللہ آغا حاجی صالح محمد مولانا جمال الدین مولانا محمد طاہر توحیدی اور دیگر نے کہاہے کہ جمعیت شفافیت شرافت اور دیانت کا نام ہے اکابرین نے جاہ و حشمت کی بجائے رضا الٰہی کے ذریعے قربانیوں کی تاریخ رقم کی اس پاکیزہ اور خوبصورت جماعت کے دستور کا تقاضا ہے کہ کارکن اس خدو خال کو سامنے رکھے جس کے لیے ہزاروں شہداء نے قربانیاں دیںرہنمائوں نے کہا کہ جمعیت اس وقت ملک میں اسلام کی سربلندی اور ملک دشمن کفری قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے عالم اسلام کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اسلامی تشخص کو مٹانے کے لیے فکری، اعتقادی اور ہر طرح کے وسائل و ذرائع اختیار کیے جا رہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان قرآنِ کریم اور اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے علماء، حفاظ، مدارس و مکاتب اسلامیہ دین اسلام کی ترویج کے لیے اپنا کردار ادا کریں صحابہ کرامؓ اور علماء دیوبند کی ذات گرامی جرأت و شجاعت اور حق و صداقت کا وہ بلند مینار ہے جس سے دین کے متوالے ہمیشہ حق و صداقت کا پرچم بلند کرتے رہیں گے ہمیں ہر حال میں دین اسلام کی سربلندی کے لئے اسلاف کا کردار کو زندہ رکھنا ہو گا ۔