گوادر بندرگاہ فعال ہونے سے معیشت بھی مستحکم ہوگی،سینیٹرعبدالقادر

15 ستمبر ، 2024

اسلام آباد ( پ ر ) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو شاندارمحل وقوع اور بیش قیمت قدرتی وسائل عطا کئے ہیں ان میں تقریباایک ہزار میل طویل ساحل سمندر بھی ہے جس میں سے 770 میل صرف بلوچستان کی حد ود میں واقع ہے، گوادر ابتدا میں ماہی گیروں کی بستی تھی، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی بدولت اب یہ ایک عظیم بندرگاہ کی شکل اختیار کرچکا ہے، جو ابھی تک بین الاقوامی تجارت کیلئے اپنی وسیع گنجائش کے باوجود فعال نہیں ہوسکی، گندم، چینی اور کھاد سمیت 50 فیصد درآمدات گوادر پورٹ کے ذریعے اندرون ملک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مستقبل میں اس بندرگاہ سے برآمدات کی شرح بھی بڑھائی جائے۔گوادر بندرگاہ پوری طرح فعال ہو گی تو اس سے بلوچستان کے لوگوں کو روزگار ملے گا اور صوبائی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ گوادر پورٹ پر کام کرنے والوں میں سب سے پہلے گوادر اور ملحقہ علاقوں سمیت صوبہ بھر کے لوگوں کو ترجیح دی جائے تاکہ اس عظیم الشان پورٹ پر کام کرنے سے ان میں اپنایت کا احساس پیدا ہو۔