سریاب: کلی فیض آباد میں دکان پرفائرنگ سے مزدور جاں بحق

15 ستمبر ، 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سریاب کلی فیض آباد میں دکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مزدور جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق کیچی بیگ کے علاقے ماسٹر کالونی کا رہائشی خالد حسین سومرو گزشتہ روز کلی فیض آباد میں واقعہ دکان میں کام میں مصروف تھا کہ نامعلوم نقاب پوش اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کہ ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرد ی گئی۔