خضدار(نامہ نگار)خضدار فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ایک خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ورثاء نے نعشوں کوقومی شاہراہ پررکھ کردھرنا دیا ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جھکرانی کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی شب کھٹان میں مسلح ملزمان گھرمیں گھس کر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد اسماعیل اور اس کا بھائی حافظ محمد یونس ولد پیر محمد قوم میروانی ساکن خضدار موقع پر جاں بحق جبکہ مسماۃ (ن) محمد انور محمدطاہر اور محمد عمران شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال پہنچائے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیاگیا پولیس کے مطابق واقعہ رشتہ کے تنازعہ پرپیش آیا داماد نے فائرنگ کرکے سسر اور انکے بھائی کوقتل کردیا ملزم کی اہلیہ مسماۃ(ن) بھی زخمیوں میں شامل ہیں بعد ازاں ورثاء نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سنی کے مقام پر لاشیں رکھ کر دھرنادیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کامطالبہ کردیا خضدار پولیس نے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر انجمن تاجران خضدار حافظ حمید اللہ مینگل ایڈوکیٹ بشیراحمد جتک بھی موجود تھے عوامی حلقوں کی جانب سے خضدار پولیس میں آئے روز تبادلوں اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے امن و امان کی بہتری کے لئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل...
اسلام آبادایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی کے باعث...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے...
کوئٹہپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 21 جون 2026 کو قلعہ...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد نے ملاقات کی۔ وفد...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشین کلی شخالزئی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی...