IMOکے سیکرٹری جنرل کا دورہ گڈانی ،سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت

15 ستمبر ، 2024

گڈانی (خ ن)پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو انتونیو ڈومنگیوز ویلاسکو نے دنیا کی تیسری بڑی شپ بریکنگ یارڈ گڈانی کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میری ٹائم افئیرز قیصر شیخ اور دیگر حکام دورے کے موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ سیکرٹری جنرل ویلاسکو ʼʼانٹرنیشنل میری ٹائم سسٹین ایبلٹی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسʼʼ میں بھی شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میری ٹاِئم افیئر قیصر احمد شیخ کے ہمراہ سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل میری ٹاِئم آرگنائزیشن نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیرنگرانی 30 بیڈڈ ہسپتال، سولر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ویسٹ منیجمنٹ سائٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی ڈائریکٹر آئی ایم او Mr. John Alanso سید ظفرعلی شاہ سیکرٹری میری ٹائم افیئیر چیئرمین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی کیپٹن مصطفےٰ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر PNSC اور جرار حیدر شاہ کاظمی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی این ایس سی سید حسن ناصر شاہ چیئرمین پورٹ قاسم،اتھارٹی ڈی سی حب روحانہ گل کاکڑ چیئرمین گڈانی میونسپل کمیٹی وڈیرہ جانشیر ودیگر حکام شریک ہوئے۔ چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ جاوید نے وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ قیصر شیخ اور سیکرٹری جنرل آئی ایم او کو انڈسٹریل ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ، سائٹ 30 بیڈڈ ہسپتال اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل Mr. Arsenio Domingue نے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ قیصر شیخ جی ایم کے پی ٹی ریئر ایڈمرل رضوان احمد چیئرمین بی ڈی اے بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ جاوید کے ہمراہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 64 کا دورہ کیا۔ شپ بریکنگ یارڈ آمد پر پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے ارکان رفیق سلام حاجی احمد فرخ عارف ڈار آصف خان اور رضوان دیوان سمیت انڈسٹری کے دیگر صنعت کاروں نے انہیں خوش آمدید کہا۔ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میری ٹاِئم افیئر اور انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل نے ہانگ کانگ کنونشن کے تحت یارڈ میں کام کرنے والے محنت کشوں کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد اور ناکارہ بحری جہازوں کی کٹائی کے مختلف مراحل کے حوالے سے آگہی حاصل کی، پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو کمیٹی رکن رفیق سلام نے بریفنگ میں بتایا کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ILO کی گائیڈ لائن کے مطابق ہانگ کانگ کنونشن کے مطابق شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے والے لیبرز کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایس اوہیز کے حوالے سے تربیتی کورسز کرائے ہیں، گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کی بدولت حادثات کی شرح نہ ہونیکے برابر ہے، شپ بریکرز رفیق سلام نے پلاٹ آمد پر انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل کوشپ بریکنگ میں استعمال ہونیوالی نائٹ وژن جدید دوربین کا تحفہ پیش کیا۔ واضح رہے کہ IMO کے بانی رکن کے طور پر، پاکستان صاف سمندروں پر محفوظ اور موثر شپنگ کے IMO کے وژن کے لیے پرعزم ہے۔