دہشت گردی کا مقصد ترقیاتی عمل کو روکناہے، سردار کھیتران

15 ستمبر ، 2024

کوئٹہ (خ ن)صوبائی وزیرپی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے پولیس وین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاہے کہ دہشت گردی کا مقصد ترقیاتی عمل کو روکنا اور سیکورٹی فورسز کو مرعوب کرنا ہے لیکن ہم دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ہم ترقی کا عمل جاری رکھ کر عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے، سردار کھتیران کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلہ کو پست نہیں کیا جا سکتا۔بیرونی قوتوں کی ایما پر بننے والے دہشت گردی کے منصوبے کو خاک میں ملائیں گے ہمیں محفوظ بنانے والے اپنے محافظین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔