کوئٹہ(خ ن)وفاقی حکومت کی جانب سے گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گرین یارڈ قیام کےحوالے سے اہم پیشرفت کاآغازہوگیا ہے بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےزیرنگرانی دنیا کی تیسری بڑی شپ بریکنگ انڈسٹری میں ماڈرن گرین یارڈ منصوبوں پر عملدرآمد کیلئےوفاقی حکومت نے 12 بلین لاگت کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی ہے یہ بات چیئرمین بی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈجاوید نے بی ڈی اےکمپلیکس گڈانی میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈشپنگ میری ٹائم۔افیئر قیصرشیخ اورسیکرٹری جنرل انٹرنیشنل میری ٹاِئم آرگنائزیشن Arsenio Dominguez کے دورہ گڈانی کے موقع پر بریفنگ میں بتائ تقریب میں چیئرمین گوادرپورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی جی ایم کے پی ٹی ریئرایڈمرل رضوان احمد سیکریٹری میری ٹاِئم افیئر ڈپٹی کمشنر حب دیگرانتظامی افسران اورشپ بریکنگ انڈسٹری کے ممبران شریک ہوئے چیئرمین بی ڈی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ ہانگ کانگ کنونشن میں ترکی سمیت پاکستان کے شامل ہونے پر انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی شپ بریکنگ ری سائیکلنگ انڈسٹری کے حوالے سے بنیادی قوانین پرعملدرآمد کرتے ہوئے بی ڈی اے وفاقی پی ایس ڈی پی میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پلان کی منظوری حاصل کرچکی یے آئندہ سال جون 2025 تک گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کو عالمی معیار کے صنعت کا درجہ دلانے کی کوششیں جاری ہیں چیئرمین بی ڈی اے نے کہا کہ ہانگ کانگ کنونشن شرائط کے تعمیل کیلئےگڈانی میں تمام آپریشن کو پورا کرنا ضروری ہے ہانگ کانگ کنونشن جون 2025 تک شپ بریکنگ کی صنعت کو منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے بین الاقوامی اداروں اور وفاقی حکومت کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو جاری رکھنا ضروری ہے چیئرمین بی ڈی اے نے کہا کہ خطرناک صنعتی ویسٹ مینجمنٹ سیکٹرکو منصوبہ بندی اور ڈسپوزل قواعد کےمطابق ترتیب دینے کی ضرورت ہے اوراس پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اس صنعت کو حاصل کرنے اور جون 2025 تک تمام بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کرنے کے لیے پرعزم ہےشپ بریکنگ انڈسٹری کی کامیاب اور پائیدار ترقی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت صنعت کے اسٹیک ہولڈرز اور کمیونٹی کے درمیان بایمی رابطہ کاری کو یقینی بنایا جارہاہے۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل...
اسلام آبادایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی کے باعث...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے...
کوئٹہپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 21 جون 2026 کو قلعہ...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد نے ملاقات کی۔ وفد...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشین کلی شخالزئی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی...