دفعہ 370 کشمیریوں کے دل کی دھڑکن اسےضرور بحال کیاجائیگا ،فاروق عبداللہ

15 ستمبر ، 2024

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کشمیریوں کے دل کی دھڑکن،اسےضرور بحال کیاجائیگا ہم اس بھارت کے ساتھ نہیں ہیں جہاں زبردستی مذہبی تبدیلیاں اور دوسرے ظالمانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں مسلمانوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے،ہم اس بھارت کو قبول نہیں کریں گے جہاں مذہب کی بنیاد پر امتیاز برتا جائے، یہاں تک کہ بلڈوزروں کا استعمال کر کے اسلامی اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ شوپیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ دفعہ 370اور 35اےجموں وکشمیر کے عوام کے دل کی دھڑکن ہے اسے ضرور بحال کیاجائیگا ۔