سعودی وزیر کی قیادت میں فلسطین کے قیام کی اہمیت پر بین الاقوامی وزارتی کمیٹی کا اجلاس

15 ستمبر ، 2024

ریاض (شاہدنعیم)سعودی وزیر کی قیادت میں فلسطین کے قیام کی اہمیت پر بین الاقوامی وزارتی کمیٹی کا اجلاس ، اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ کی پٹی میں پیش رفت پر غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انچارج وزارتی کمیٹی کے وفد کا استقبال کیا۔ اس وفد کی سربراہی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کر رہے تھے۔ فلسطین کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفیٰ، اردن کے امور خارجہ کے وزیر ایمن صفدی، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعا طی، ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، سکریٹری جنرل لیگ آف عرب سٹیٹس احمد ابو الغیط، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ اور قطر وزیر مملکت امور خارجہ ڈاکٹر محمد الخلیفی نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اجلاس میں شرکت کی۔ استقبالیہ کے آغاز میں وزارتی کمیٹی کے اراکین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے ہر طرح کی حمایت جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔