دبئی(جنگ نیوز)روس اور یوکرین کے درمیان متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں ایک بار پھر جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 206 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ روس نے یوکرین کے ایک 103 اور یوکرین نے بھی روس کے 103 جنگی قیدی رہا کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والے افراد یوکرین کےکورسک ریجن میں ہونے والی لڑائی کے دوران قیدی بنائے گئے تھے۔اماراتی خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس یوکرین قیدیوں کی رہائی آٹھویں بار ہوئی ہے۔دوسری جانب امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ یوکرین پر اس بات کی پابندی برقرار ہے کہ وہ روس کے اندرونی علاقوں تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل امریکی میزائلوں سے حملے نہ کرے۔امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اس معاملے پر امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ اس میں فی الحال تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں۔امریکی وضاحت پر روس کے صدارتی ترجمان نے اپنا ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ نتائج سے خبردار رہنے سے متعلق صدر پیوٹن کا پیغام متعلقہ جگہ پر پہنچ گیا ہے۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل...
اسلام آبادایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی کے باعث...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے...
کوئٹہپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 21 جون 2026 کو قلعہ...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد نے ملاقات کی۔ وفد...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشین کلی شخالزئی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی...