مقبوضہ بیت القدس (جنگ نیوز ) اسرائیل کے ایک اعلیٰ فوجی افسر میجر جنرل اسرائیل زلیف نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں پھنس کر لہو لہان ہے ۔ اسرائیلی چینل 12کے مطابق سابق ہیڈ آف آپر یشنز نے غزہ میں جنگ کے طول پکڑنے پر تنقید کی اور کہا کہ اسرائیل دلدل میں دھنستا جار ہا ہے ۔ میجر جنرل اسرائیل زلیف جنہوں نے اس سے قبل فوج کے غزہ ڈویژن کی قیادت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے جنگ وزیراعظم پنجامن نیتن یا ہو اور ان کی حکومت کے سیا سی استحکام کا ذریعہ بن گئی ہے ۔ اس کے نتیجے میں وہ اپنی سیا سی پوزیشن کو بر قرار اور اسے طول دینے میں کامیاب ہونے کے علاوہ اپنے خلاف کر پشن کے مقدمے کو التوا میں ڈالے رکھنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں قید بھی ہو سکتی ہے ۔ جنرل زلیف نے کہا کہ غزہ میں ایک سال سے جارہی تاریخ کی طویل ترین تھکا دینے والی جنگ نے اسرائیل کےلیے نہ ختم ہونے والا سیکورٹی کا بحران کھڑا کردیا ہے ۔ صورتحال بہتر ہونے کے بجائے دن بدن بگڑتی جارہی ہیں ۔ جس کے حال کا کوئی واضح اور صاف راستہ نظر نہیں آرہا ۔ نیتن یاہو نے 6ماہ قبل کہا تھا کہ اسرائیل کی فتح قریب ہے کہ ایک عر صہ گزر جانے کے باوجود اس غزہ جنگ کے خاتمے کے آثار نہیں ہیں ۔
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...
کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی و...
اسلام آ باد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ،حج آپریشن 2026 آخری مرحلے میں داخل ،اور اب...
کراچی امریکا نے اینتھروپک کو غیر ملکی شہریوں کیلئے جدید اے آئی ماڈلز بند کرنے کا حکم دے دیا۔ فِیبل 5اور...
باجوڑ باجوڑمیں فریقین کے درمیان پولیس کی کوششوںسے تنازعہ ختم ہوگیا، مورچے مسمار کردیئے گئے۔طلاعات کے مطابق...
کراچیبرطانوی امیگریشن حکام اور پولیس نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر قائم احتجاجی کیمپ پر چھاپہ مار...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...
اسلام آبادایک ماہ کے اندر آئی ڈراپس کی قیمت دگنی ہونے کا معاملہ سینئر صحافی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر...