ٹڈاپ کرپشن کیس میں چیئر مین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا بیان ریکارڈ

15 ستمبر ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں چیئر مین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی۔ٹڈاپ کرپشن کیس کے مقدمات کی سماعت وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے دو مقدمات میں بیان ریکارڈ کرادیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ٹڈاپ میں کرپشن کے تین مقدمات درج ہیں۔یوسف رضا گیلانی مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔