کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ضلعی سرپرست شیخ الحدیث مولانا سراج الدین نائب امیر مولاناخدائے نظر صوبائی ترجمان مولانا رحمت اللہ حقانی نائب امیر حاجی محمد نور اخونذادہ اور دیگر رہنماؤں نے غازی سیدخان کے اہلخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے جمعیت نظریاتی کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ضلعی سرپرست شیخ الحدیث مولانا سراج الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی آذادی کے نام سے شعائر اسلام اور توہین رسالت کرنے کی سازشیں کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ توہین رسالت کو کسی قسم کی رعایت دینا آئین پاکستان اوراسلامی قوانین کے خلاف ہے ختم نبوت کے تحفظ کے لئے امت مسلمہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یگی۔ انہوں نے کہا کہ کفریہ عقائد و نظریات کا تعاقب اور ہر محاذ پر مقابلہ کرنا ہر مسلمان کی زمہ داری ہے امت مسلمہ کے لیے قادیانیت سب سے بڑا فتنہ اور سب سے بڑی آزمائش ہے اور مملکت خداداد پاکستان کے لیے بھی زہر قاتل ہے عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کی نگہبانی ہر مسلمان کا دینی اور ملی فریضہ ہے۔ امت مسلمہ اور علمائے اُمت اس فتنہ کا سر کچلنے کے لیے میدان عمل میں اترے۔ اس فتنے کے مقابلے میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء اور مشائخ کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...
کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی و...
اسلام آ باد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ،حج آپریشن 2026 آخری مرحلے میں داخل ،اور اب...
کراچی امریکا نے اینتھروپک کو غیر ملکی شہریوں کیلئے جدید اے آئی ماڈلز بند کرنے کا حکم دے دیا۔ فِیبل 5اور...
باجوڑ باجوڑمیں فریقین کے درمیان پولیس کی کوششوںسے تنازعہ ختم ہوگیا، مورچے مسمار کردیئے گئے۔طلاعات کے مطابق...
کراچیبرطانوی امیگریشن حکام اور پولیس نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر قائم احتجاجی کیمپ پر چھاپہ مار...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...
اسلام آبادایک ماہ کے اندر آئی ڈراپس کی قیمت دگنی ہونے کا معاملہ سینئر صحافی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر...