کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی بیان میں کچلاک میں پولیس وین پر ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں اے ایس آئی زین الدین ترین عرف لالو کی شہادت اور دیگراہلکاروں وشہریوں کے زخمی ہونےاور شاہرگ میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے اور پانچ کانکنوں کی اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنوبی پشتونخوا کے اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ پشین ،ژوب، شیرانی ، لورالائی ،موسیٰ خیل ، زیارت، سنجاوی ، سبی، ہرنائی اور کوئٹہ میں پے در پے دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں ،ان واقعات میں ملوث عناصر آج تک قانون کی گرفت سے آزاد اور انہیں عوام کے سامنے بے نقاب نہیں کیا گیا۔ دہشتگردی کے واقعات میں عوام کا خون ناحق بہانے کے ساتھ ان کی ٹرانسپورٹ ودیگر املاک کو نذر آتش کرکے جانی ومالی نقصان سے دوچار کیا جارہا ہے ،اورسازش کے تحت صوبے کی فورسز لیویز اور پولیس کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںجبکہ ہرنائی واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی میتوں کو آبائی علاقے بھجوانے اور ورثا کو محکمہ مائنز اور کول مائنز کمپنی فوری طور پر معاوضہ ادا کیا جائے۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل...
اسلام آبادایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی کے باعث...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے...
کوئٹہپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 21 جون 2026 کو قلعہ...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد نے ملاقات کی۔ وفد...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشین کلی شخالزئی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی...