نظریہ ضرورت کے تحت کسی ترمیم کو تسلیم نہیں کیا، مولانا واسع

15 ستمبر ، 2024

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ضلع قلعہ سیف اللہ کے بلا مقابلہ نئے امیر منتخب ہو گئے، اس موقع پر ضلعی مجلس عمومی سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نظریہ ضرورت کے تحت کسی کے مفادات کیلئے استعمال نہیں ہوگی، ہم نے ٹھوس موقف اپنایا ہے مصنوعی جماعتوں کی طرح جمعیت علما اسلام سے یہ توقع نہیں رکھیں کہ وہ اپنے موقف سے روگردانی کریگی، ہم عوامی تائید سے نظام میں موجود تمام نقائص دور کرکے ہی دم لیں گے، جو لوگ جمعیت علما اسلام کے موقف کو کمزور سمجھ رہے تھے وہ اپنے نمائندوں پر نظریں رکھیں ، کہیں وہ ان کی ہدایات کو بائی پاس تو نہیں کر رہے ، ہمارا ماضی گوا ہ ہے کہ ہم نےکبھی نظریہ ضرورت کے تحت کسی ترمیم کو تسلیم نہیں کیا بلکہ اس کے خلاف میدان عمل میں اترے ہیں،مجلس عمومی کے ایک دفعہ پر مجھ پر اعتماد پر مشکور ہوں عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ اپنے آخری دم تک جاری رکھوں گا۔ جن کی توقعات پر ہم پورے نہیں اترےہیں۔