ن لیگ نے لوگوں کے معاشی مسائل بڑھادئیے‘ جمعیت ن

15 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی ‘حاجی عبیداللہ حقانی مولانا محمدابراہیم حاجی نادر خان اچکزئی حاجی ملاعبدالصمداورمولوی صالح محمد نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتیں ہونے کے باوجود حکمران عوام کوریلیف منتقل نہیں کررہے فارم47کی حکومت نے عوام اور تاجروں کیخلاف استحصالی پالیسیوں کیلئے کمرکس لی ہے عالمی اداروں کے مفادات اوراقتدار کی خاطرن لیگ نے عام آدمی کیلئے روٹی کا حصول مشکل بنادیاہے رہنمائوںنے کہاکہ انتخابات میں عوام کوسبز باغ دکھانے والی ن لیگ اقتدارمیں آکرسب کچھ انتخابی وعدوں کے برعکس کررہی ہے عوام شہباز شریف کے ڈرامے بازی سے تنگ آچکے ہیں اپنی مراعات کم کرنے کی بجائے عوام کو قربانی دینے کا درس دینے والوں کی حقیقت لوگ جان چکے ہیں اقتدارپرست ٹولے کو ملک اورعوام کی کوئی فکر نہیں ۔