مسیحی برادری کے مسائل حل کروائے جائینگے، نیئر بخاری

15 ستمبر ، 2024

اسلام آباد( جنگ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے مسیحی برادری کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے یہ بات راشد چوہان سے ملاقات میں کہی۔ دریں اثناء ضلع اسلام آباد کے رہنماوں سبط الحیدر بخاری،نرگس فیض ملک ،راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ،افتخار شہزادہ،راجہ امتیاز،راجہ عمران اشرف،ندیم مغل،قمر عباس شاہ اور دیگر نےمطالبہ کیا ہے کہ راول ڈیم لیک ویو پارک کا نام شہید بے نظیر بھٹو پارک رکھا جائے۔