سکول ٹیچر کا اغواء

15 ستمبر ، 2024

کلر سیداں (نمائندہ جنگ)سکول ٹیچر کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔حاجی عبدالعزیز نے مقدمہ درج کروایا کہ میری بیٹی (ح) سکول میں تدریسی فرائض سر انجام دے رہی تھی۔گزشتہ روز صبح اسے سکول چھوڑ کر واپس چلا گیا اور جب چھٹی کے وقت اپنی بیٹی کو لینے کیلئے گیا تو کافی دیر تک وہ سکول سے باہر نہ آئی تو میں نے اپنی بیٹی کے موبائل فون پر رابطہ کیا لیکن نمبر بند تھا۔ خدشہ ہے کہ اسے کسی نے اغواء کر لیا ۔