اسلام آباد(رپورٹ:حنیف خالد) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے آج رات پٹرولیم اور اسکی مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے گی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم ستمبر سے 14ستمبر تک کروڈ آئل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 8سے 12روپے تک کمی کے مطابق کیلکولیشن کر کے وزارت پٹرولیم کی مشاورت سے وفاقی وزارت خزانہ کو انٹرنیشنل قیمتوں میں کمی کے تناسب سے چھ سے دس روپے کمی کی سمری بھجوائی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے چونکہ 25ستمبر کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے سٹاف لیول مفاہمت کو معاہدے کی شکل دلانا ہے اسلئے شہباز شریف حکومت آئی ایم ایف کی شرائط اگرچہ کڑی ہیں اسکے باوجود آج اتوار کو رات گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6سے 12فیصد کمی کرنے کی بجائے حکومتی ریونیو زیادہ بتانے کیلئے دو سے پانچ روپے تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکانی طور پر کرینگے۔ پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے سیکرٹری یاسر رضا چوہدری نے جنگ کو بتایا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اپریل 2024ء میں 90ڈالر فی بیرل رہی جو کہ اب ستمبر میں کم ہو کر کم و بیش 70ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ 6ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے کم اور اوپن مارکیٹ میں 27 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں...
کراچی گولڈ مارکیٹ،سونے کی قیمت میں 2100روپے فی تولہ کااضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی مخصوصسیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ...
ٹنڈو محمدخانشیخ بھرکیو تھانے کی حدود گاؤں نم لیار نظامانی میں زمینی تنازعہ میں فائرنگ کے دوران ادیب ڈاکڑ...
اسلام آ باد ترجمان وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کوخبردار کیا کہ عازمین حج جعلی پرمٹ سے ہوشیار رہیں،روانگی...
کراچی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے جمعے کے روز اجتماعی نماز کے دوران کہا کہ ایک بڑے حصے نے...
اسلام آباد بھارت کا پاکستان کیخلاف مختلف اقدامات کے بعد ہمہ جہت کارروائی کا فیصلہ،بھارتی وزیر داخلہ نے کہا...
ٹورنٹو کینیڈا کے وفاقی پارلیمنٹ کے الیکشن کی گہما گہمی اپنے آخری مراحل میں پورے عروج پر ہے ، پولز میں لبرل...