اسلام آباد (مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) کے ساتھ مربوط انوائسز پر انعامی اسکیموں میں بنیادی تبدیلیاں لانے کے لیے پوری طرح تیار ہے جیساکہ تمام غیر تصدیق شدہ انوائسز پر بورڈ ہر رسید پر 25 ہزار روپے کا انعام دے گا۔ تاہم ایک ماہ میں ایک فرد کے لیے ایک انعام ہوگا۔ ماضی میں انعامی اسکیم ٹیکس وصولی کو بہتر بنانے کے لیے مطلوبہ تبدیلیاں لانے میں ناکام رہی تھی۔ دائرہ اختیار کا متعلقہ چیف کمشنر ایک ہفتے تک تحقیقات کرے گا اور اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ کسی ریٹیلر یا ریسٹورنٹ کی رسید پی او ایس کے ساتھ مربوط نہیں تو انعامی رقم اس فرد کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی جس نے غیر تصدیق شدہ رسید پیش کی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ ہم ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے تحت ان تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور جلد ہی انعامی اسکیم میں یہ تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی۔
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے کم اور اوپن مارکیٹ میں 27 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں...
کراچی گولڈ مارکیٹ،سونے کی قیمت میں 2100روپے فی تولہ کااضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی مخصوصسیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ...
ٹنڈو محمدخانشیخ بھرکیو تھانے کی حدود گاؤں نم لیار نظامانی میں زمینی تنازعہ میں فائرنگ کے دوران ادیب ڈاکڑ...
اسلام آ باد ترجمان وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کوخبردار کیا کہ عازمین حج جعلی پرمٹ سے ہوشیار رہیں،روانگی...
کراچی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے جمعے کے روز اجتماعی نماز کے دوران کہا کہ ایک بڑے حصے نے...
اسلام آباد بھارت کا پاکستان کیخلاف مختلف اقدامات کے بعد ہمہ جہت کارروائی کا فیصلہ،بھارتی وزیر داخلہ نے کہا...
ٹورنٹو کینیڈا کے وفاقی پارلیمنٹ کے الیکشن کی گہما گہمی اپنے آخری مراحل میں پورے عروج پر ہے ، پولز میں لبرل...