کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کا تاریخی فیصلہ کر لیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیدائش کے اندراج کے نئے اقدام کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا اور پسماندہ طبقوں کے لیے قابل رسائی بنانا ہے۔ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اندراج فیس کے خاتمے سے پسماندہ اور کم آمدنی والے افراد کو بچوں کی رجسٹریشن اور درست ڈیموگرافک ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ فیصلے سے دور رس فائدے حاصل ہونگے، سندھ میں ہر فرد کی قانونی شناخت یقینی ہوگی، مفت اندراج سے چائلڈ لیبر، انسانی اسمگلنگ، اور کم عمری کی شادیوں جیسے مسائل کا بھی خاتمہ ممکن ہوگا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منشیات سے منسلک فصلوں کی کاشت پر سزائیں اور جرمانہ محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات سے متعلق نئی قانونسازی صرف ایک پالیسی نہیں، منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف اعلان جنگ ہے، منشیات کے کاروبار میں ملوث تمام افراد کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔
لاہورحال ہی میں کراچی سے منشیات کی اسمگلنگ کا وسیع نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی...
کراچی ملک کے تمام ایئرپورٹ سے گزشتہ24گھنٹے کے دوران 399 پروازیں آپریٹ جبکہ72منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے...
کراچی منشیات فروش انمول پنکی کے نام سے ڈراما بنایا جائے،احمد شاہ ،منشیات فروشوں کے خلاف ڈراما بنانا وقت کی...
لاہور پنجاب میں پراسیکیوٹرز کیلئے پہلی بار پرفارمنس ریویو سسٹم قائم۔ نظام کا مقصد پراسیکیوٹرز کی کارکردگی...
کراچی جیو بابر جاوید کے ڈرامے ہمراہی میں غازی یوسف کے کردار کو شاندار پذیرائی مل رہی ہے، سوشل میڈیا پر مجھے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کو...
کراچی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی...
اسلام آباد پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی جنرل باڈی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، ہارون الرشید...