اسلام آباد (جنگ رپورٹر)جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف مہم پر توہینِ عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔ 19ستمبر کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث توہینِ عدالت کیس کی سماعت نہیں ہوسکے گی۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 10 اکتوبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سات رکنی فل کورٹ بنچ کیس کی سماعت کریگا۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بنچ کا حصہ ہوں گے۔ عدالت نے غریدہ فاروقی، حسن ایوب اور عمار سولنگی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے، عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے جبکہ ڈی جی ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کو چار ہفتوں میں رپورٹس جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت نے کردار کشی مہم چلانے اور مواد شیئر کرنے والے افراد کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا تھا۔
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے کم اور اوپن مارکیٹ میں 27 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں...
کراچی گولڈ مارکیٹ،سونے کی قیمت میں 2100روپے فی تولہ کااضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی مخصوصسیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ...
ٹنڈو محمدخانشیخ بھرکیو تھانے کی حدود گاؤں نم لیار نظامانی میں زمینی تنازعہ میں فائرنگ کے دوران ادیب ڈاکڑ...
اسلام آ باد ترجمان وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کوخبردار کیا کہ عازمین حج جعلی پرمٹ سے ہوشیار رہیں،روانگی...
کراچی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے جمعے کے روز اجتماعی نماز کے دوران کہا کہ ایک بڑے حصے نے...
اسلام آباد بھارت کا پاکستان کیخلاف مختلف اقدامات کے بعد ہمہ جہت کارروائی کا فیصلہ،بھارتی وزیر داخلہ نے کہا...
ٹورنٹو کینیڈا کے وفاقی پارلیمنٹ کے الیکشن کی گہما گہمی اپنے آخری مراحل میں پورے عروج پر ہے ، پولز میں لبرل...