رحیم یار خان سے نو منتخب ایم این اے مخدوم طاہر رشید الدین نےحلف اٹھا لیا

15 ستمبر ، 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) رحیم یار خان سے نو منتخب ایم این اے مخدوم طاہر رشید الدین نے ہفتہ کے روز رکنیت کا حلف اٹھا لیا ۔ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے نو منتخب رکن اسمبلی سے حلف لیا۔ وہ بلاول بھٹو کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے ممبران نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔