اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) ہفتے کی سہ پہر قومی اسمبلی کا ایوان اس وقت کشت زعفران بن گیا جب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تحریک انصافف کے بانی چیئرمین عمران نیازی کے مجرمانہ ٹوئٹ پر رائے زنی کرتے ہوئے بتایا کہ معلوم نہیں کہ جنرل فیض حمید بانی تحریک انصاف کے حوالے سے کون کون سا گانا گارہے ہونگے۔ ہوسکتا ہے کہ جنرل فیض گانا گارہے ہوں کہ’’آجا مورے بالما ترا انتظار ہے‘‘ اس پر ایوان میں چاروں طرف قہقہے پھیل گئے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے درست طور پر نشاندہی کی ہے کہ بانی تحریک کو اس کے گھر کی کرپشن کے ثبوت دیئے گئے اگر کوئی کرپشن کے ثبوت دے تو اس پر الزام لگادیا جاتا ہے جس رات اسمبلی توڑی گئی اسی رات سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ اسمبلی کو توڑ کر آئین کو توڑا گیا۔ خواجہ آصف کے بعد حنیف عباسی نے بھی ایوان کو بتایا کہ پاکستان کو جس قدر نقصان تحریک انصاف کے جاتی نے پہنچایا ہے ملک کے دشمنوں نے مل کر بھی اسے اتنی گزند نہیں پہنچائی۔
کراچی گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دورانسونے کی قیمت میں 7ہزار روپے فی تولہ کی بڑی کمی،چاندی بھی 50 روپے فی تولہ...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کمرشلائزیشن سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق اس سیل کے...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز نےپاناما کیس کے عدالتی فیصلے کے حوالے سے...
اسلام آباد آئینی امور کے بنچ فعال ہوتے ہی وفاقی حکومت نے خصوصی نشستوں کی بحالی سمیت نظرثانی پر فیصلوں کے...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ارکان...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن متعلق سپریم کورٹ کے13 جنوری کے مرکزی فیصلے اور اس فیصلے...
اسلام آباد مریم نواز شریف آئندہ جمعہ اور نواز شریف 22 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے ،سوئٹزرلینڈ میں طبی...
لندن سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے جلد بھارت کرکٹ کھیلنے...