اسلام آباد (مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) کیساتھ مربوط انوائسز پر انعامی اسکیموں میں بنیادی تبدیلیاں لانے کے لیے پوری طرح تیار ہے جیساکہ تمام غیر تصدیق شدہ انوائسز پر بورڈ ہر رسید پر 25 ہزار روپے کا انعام دے گا۔ تاہم ایک ماہ میں ایک فرد کے لیے ایک انعام ہوگا۔ ماضی میں انعامی اسکیم ٹیکس وصولی کو بہتر بنانے کے لیے مطلوبہ تبدیلیاں لانے میں ناکام رہی تھی۔ دائرہ اختیار کا متعلقہ چیف کمشنر ایک ہفتے تک تحقیقات کرے گا اور اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ کسی ریٹیلر یا ریسٹورنٹ کی رسید پی او ایس کے ساتھ مربوط نہیں تو انعامی رقم اس فرد کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی جس نے غیر تصدیق شدہ رسید پیش کی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ ہم ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے تحت ان تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور جلد ہی انعامی اسکیم میں یہ تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی۔
اسلام آباد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل کو دھوکا قرار دے...
اسلام آ باد بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کےعمل میں ایک اور پیش رفت ،امیدواروں کےتحریری امتحان کا...
اسلام آ باد سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سی ڈی اے ممبران کے ریڈار میں آگیا ،تمام ممبران سی ڈی اے کے...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی کارکردگی کو مزید...
اسلام آ باد جونیئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ۔ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعظم اآفس اور سیکرٹریٹ گروپ کے...
اسلام آباد پاکستان نے تیل سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کردیا، غیر قانونی پیٹرول پمپس کی روک تھام...