اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد قومی اسمبلی میں عدالتی آئینی اصلاحات کی منظوری کیلئے حکومت دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کیلئے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 8 آزاد اراکین پر مرکوز ہے۔ نئی صورتحال کے بعد حکومت کو آئینی ترمیم کیلئے جے یو آئی کی حمایت کے باوجود 2 آزاد اراکین کی حمایت درکار جس کیلئے حکومت نے آزاد ارکان سے رابطے اور حمایت حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، این اے 74 سے محمد اسلم گھمن، این اے 142سے عثمان علی، این اے 146 سے ظہور احمد قریشی این اے 159سے اورنگزیب کچھی ، این اے 16 ڈے علی اصغر خان، این اے 18 سے مبارک زیب شامل ہیں۔
کراچیمسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس...