عمران کو مجیب الرحمن کی مثالیں دینے کی بجائے انجام سے سبق سیکھنا چاہئے،اکبر ایس بابر

15 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) پاکستان تحریکانصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان کو شیخ مجیب الرحمن کی مثالیں دینے کی بجائے اس کے انجام سے سبق سیکھنا چاہئے۔ گزشتہ روز گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج بنگلہ دیش میں 55 سال بعد قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں اور شیخ مجیب الرحمن کا نام و نشان مٹایا جا رہا ہے۔