اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے نہ صرف پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ یہ گاڑیاں ماحول دوست بھی ہونگی ، ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کیلئے حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے ایک جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز (بجلی سے چلنے والی گاڑیوں) کے استعمال کے حوالے سے اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کیلئے حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے ایک جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے مشاورت کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ای-وہیکلز پالیسی اس سال نومبر تک مکمل کی جائے۔ انہوں نے ملک میں ای-وہیکلز کی تیاری کے حوالے سے لائسنز کے ضابطہ ء کار کو بہتر بنانے، ای-وہیکلز کی پالیسی کے حوالے سے تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے ضروری مشاورت کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کی طرز پر سرکاری اسکولوں کے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء میں ای-موٹر بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے آئندہ تمام وفاقی سرکاری اداروں میں صرف الیکٹرک موٹر بائیکس کی خریداری کی جائے گی تا کہ قومی خزانے کی بچت ہو ۔
کراچی پاکستان چار سال کے وقفے کے بعد عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو حالیہ برسوں میں...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جھوٹ اور پراپیگنڈے کی بنیاد پر نوجوانوں کے ذہنو ں میں زہر گھولنے کو...
کراچی ٹرمپ کا 80ویں مرتبہ پاک بھارت جنگ ختم کرانے کادعویٰ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت اور...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات بدھ کے...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر مقررکردیا ،سینیٹ...
اسلام آباد پی ٹی آئی کےممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے مائیک نہ ملنے پر ایوان سر پہ اٹھا لیا،وفاقی وزیر...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔...
کراچی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات ہماری ذمہ داری ہے۔ چیئرمین...