اسلام آباد(اے پی پی)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام سے متعلق امریکی پابندیاں ’جانبدارانہ اور سیاسی‘ہیں،ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے مبینہ روابط پر تجارتی اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی تجارتی اداروں کی اسی طرح کی فہرستیں محض شکوک و شبہات پر بنائی گئی تھیں، ان میں ایسی اشیا شامل تھیں جو کسی بھی ایکسپورٹ کنٹرول رجیم کی جانب سے فہرست میں شامل نہیں تھیں اور پھر بھی انہیں وسیع اور سخت شقوں کے تحت حساس سمجھا جاتا تھا۔یہ بات سب کو معلوم ہے کہ کچھ ممالک نے جوہری عدم پھیلائو کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ ریاستوں کو جدید فوجی ٹیکنالوجی کے لیے لائسنسنگ کی شرائط آسانی سے ختم کر دی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے دوہرے معیار اور امتیازی طرز عمل عالمی عدم پھیلائو حکومتوں کی ساکھ کو کمزور اورفوجی عدم مساوات میں اضافہ کرتے ہیں اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے سعودیہ اور کویت نے امریکی فوج کو اڈوں اور فضائی حدود تک دوبارہ رسائی دیدی،...
کراچی ٹرمپ نے ہرمز منصوبے پر یو ٹرن اتحادیوں کے ردعمل کے بعد لیا۔ سعودی نے امریکی فوجی اڈوں وفضائی حدود کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایاگیا کہ آئندہ چار برسوں میں پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کے...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غیر قانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو نام بدنام...
اسلام آباد بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین تک سبسڈی اور سہولت پہنچانے کےلیے نیا قدم اٹھالیا۔ترجمان...
کراچی امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق ایران امریکہ کی بحری ناکہ بندی کے باوجود کم از...
کراچی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان،ایک ہفتے میں مزید 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بڑھ گئے،اسٹیٹ بینک آف...
واشنگٹن وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوائیٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں یکم مئی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس...