عدالتی اصلاحات کیلئے آئینی پیکیج نکات کیا ہیں ؟ آ ئینی عدالت کے قیام کی تجویز

15 ستمبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلا م قادر) عدالتی اصلاحات کیلئے آئینی ترامیم کے پیکج کے نکات کیا ہیں ؟ یہ وہ سوال ہے جو سیا سی اور قانونی حلقوں میں زیر بحث ہے۔اس پیکج میں آ ئینی عدالت کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے،آئینی عدالت کے قیام کا مقصد آئینی اور مفاد عامہ کے مقدمات کو الگ الگ ،عدالت عظمیٰ پر بوجھ کم کرنا ہے ،چیف جسٹس تقرری سنیارٹی بجا ئے پینل کے ذریعے کرنے، پار لیمانی کمیٹی کو زیادہ با اختیار بنانے کی تجاویز ،بیرسٹر عقیل ملک نے بتایا کہ جے یو آئی-ف رہنما مولانا فضل الرحمان نے اصلاحات کے حوالے سے قابل قدر ان پٹ دیا،حکمران اتحاد کے باہمی مشورے رات گئے تک جاری رہے ،بل کو جے یوآئی ف سر براہ مو لا نا فضل الرحمن کی تجاویز کی روشنی میں حتمی شکل دینے پر کام جاری رہا۔مولانا کا کردار آئینی بل میں اہمیت اختیار کرگیا ہے کیونکہ وہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں سے رابطے میں ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کو بھی مشترکہ نکات پر قائل کرلیا جا ئے ۔