اسلام آباد(جنگ نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جس طرح ترمیم لائی جا رہی ہے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چپ کر کے بیٹھ جائیں گے تو ان کی بھول ہے ہم پارٹی کو اسٹریٹ موومنٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آزادی کی جنگ ہوتی ہے تو قربانیاں دینا پڑتی ہیں جمہوریت کا قتل عام ہو رہا ہے، میں جان کی قربانی کے لیے بھی تیار ہوں کسی کی غلامی قبول نہیں کروں گا، یہ مکمل طور پر قوم کو غلام بنانے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کی مرضی کے بغیر پارلیمنٹ سے لوگوں کو کیسے اٹھایا جا سکتا تھا؟ آج جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کل ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔صحافی نے پوچھا کہ آپ کے دور میں بھی پارلیمنٹ لاجز میں پولیس داخل ہوئی تھی اس پر انہوں ںے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کا مجھے معلوم نہیں لیکن پارلیمنٹ سے آج تک کسی کو نہیں اٹھایا گیا، شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں سزا ہونے والی تھی باجوہ نے اس کو بچایا ورنہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا ثابت شدہ کیس تھا، منی لانڈرنگ کے کیس کے علاوہ شہباز شریف نواز شریف اور اسحاق ڈار پر تمام کیسز پرانے تھے۔
لاہور،ملتان چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور مسافروں کی...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایات پر آج پیر اور کل منگل کومجموعی طور پر 7...
اسلام آباد نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 3 ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیےہیں...
اسلام آباد حکومت نے اتوار کو 24؍ سے زائد ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک کرنے کا 6؍ گھنٹے کا ٹرائل کیا۔ یہ...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن جو ان دنوں نجی...
اسلام آباد توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لئے مقرر کردی۔ بانی پی ٹی آئی کے...
کراچی عراق شادی کے قوانین میں ترمیم کرے گا، رپورٹ کے مطابق مردوں کو 9 سال کی لڑکیوں سے بھی شادی کی اجازت دی...
اسلام آباد احتساب عدالت اسلام آباد صدر مملکت آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی...