کوئٹہ ( نمائندہ جنگ )کوئٹہ میں بوستان روڈ پر نیو کچلاک پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ اے ایس آئی افسر سمیت 2؍ اہلکار شہید ہو گئے گاڑی مکمل طور پر تباہ سیٹیں اڑ کر درخت سے لٹک گئیں پولیس اہلکار معمول کی گشت کے دوران درخت کے سائے میں کھڑے تھے ۔ تین سے چار کلو دھماکا خیز مواد ریمورٹ کنٹرول سے اڑایا گیا ۔ ڈرائیور قریب واقعہ ٹیوب ویل سے پینے کیلئے پانی لینے گیا تھا پولیس لائن میں شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے بوستان روڈ کے کچے میں درخت کے نیچے ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا گزشتہ روزنیو کچلاک پولس اسٹیشن کا اے ایس آئی زین الدین ٗ کانسٹیبل محمد طاہر او ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی میں بوستان روڈ پر معمول کی گشت کرنے کے دوران سائے کیلئے اس درخت کے نیچے کھڑے ہو گئے اے ایس آئی زین الدین نے ڈرائیور سے پینے کا پانی لانے کو کہا ڈرائیور قریب ہی واقعہ ٹیوب ویل سے پانی لینے گیا اسی دوران بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل موقع پر ہی شہید ہوگئے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ گاڑی کی سیٹیں درخت سے لٹک گئیں شہریوں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔
لاہور،ملتان چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور مسافروں کی...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایات پر آج پیر اور کل منگل کومجموعی طور پر 7...
اسلام آباد نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 3 ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیےہیں...
اسلام آباد حکومت نے اتوار کو 24؍ سے زائد ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک کرنے کا 6؍ گھنٹے کا ٹرائل کیا۔ یہ...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن جو ان دنوں نجی...
اسلام آباد توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لئے مقرر کردی۔ بانی پی ٹی آئی کے...
کراچی عراق شادی کے قوانین میں ترمیم کرے گا، رپورٹ کے مطابق مردوں کو 9 سال کی لڑکیوں سے بھی شادی کی اجازت دی...
اسلام آباد احتساب عدالت اسلام آباد صدر مملکت آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی...