حکومت کوعافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل پر اعتراض نہیں،اٹارنی جنرل

15 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کے معاملہ میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے عدالت کو آگاہ کیاہے کہ حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ حکومت کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل کیساتھ نہ کھڑی ہو۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے جاری گزشتہ سماعت کے تحریری حکم نامہ میں عدالت کاکہناہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق حکومت بھی الگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل دائر کریگی۔