سیکرٹری جنرل عالمی بحری تنظیم کا پاکستان میرین اکیڈمی کا دورہپیشہ ورانہ مہارت کی تعریف

15 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بین الاقوامی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل آرسینیوڈومینگوئز نے جو پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں کراچی میں پاکستان میرین اکیڈمی کا دورہ کیا ۔انہوں نے پاکستان مرچنٹ نیوی کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس سے پہلے کراچی میں وزارت بحری امور کے دورے کے موقع پرDOMINGUEZ ARSENIO نے کہا کہ پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی بدولت بحری شعبے میں بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے ۔بحری امور کی عالمی تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی جانب سے آئی ایم او کے قواعدوضوابط پر عملدرآمد پراطمینان کااظہارکیا ۔انہوں نے عالمی حدت کے خلاف کوششوں میں پاکستان کی شراکت پر بھی اطمینان کااظہارکیا ۔