اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار)ہفتے کی سہ پہر قومی اسمبلی کا ایوان اس وقت کشت زعفران بن گیا جب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تحریک انصافف کے بانی چیئرمین عمران نیازی کے مجرمانہ ٹوئٹ پر رائے زنی کرتے ہوئے بتایا کہ معلوم نہیں کہ جنرل فیض حمید بانی تحریک انصاف کے حوالے سے کون کون سا گانا گارہے ہونگے۔ ہوسکتا ہے کہ جنرل فیض گانا گارہے ہوں کہ’’آجا مورے بالما ترا انتظار ہے‘‘ اس پر ایوان میں چاروں طرف قہقہے پھیل گئے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے درست طور پر نشاندہی کی ہے کہ بانی تحریک کو اس کے گھر کی کرپشن کے ثبوت دیئے گئے اگر کوئی کرپشن کے ثبوت دے تو اس پر الزام لگادیا جاتا ہے جس رات اسمبلی توڑی گئی اسی رات سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ اسمبلی کو توڑ کر آئین کو توڑا گیا۔ خواجہ آصف کے بعد حنیف عباسی نے بھی ایوان کو بتایا کہ پاکستان کو جس قدر نقصان تحریک انصاف کے جاتی نے پہنچایا ہے ملک کے دشمنوں نے مل کر بھی اسے اتنی گزند نہیں پہنچائی۔
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...
اسلام آباد ایران کے اردن،بحرین اور کویت پر حملے پاکستان کی جانب سے تحمل کی اپیل ،نئی فوجی کشیدگی سے بین...
اسلام آباد زیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ آزاد کشمیر...
اسلام آباد آئی ایم ایف نے سولر پینلز اور سٹیشنری کی مصنوعات پرٹیکس میں مجوزہ اضافہ واپس لینے پر رضامندی...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
اسلام آباد پاکستان آرمی ایوی ایشن ایک ایم آئ۔17 ہیلی کاپٹر آذاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب ٹیک...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...