اسلام آباد (مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) کے ساتھ مربوط انوائسز پر انعامی اسکیموں میں بنیادی تبدیلیاں لانے کے لیے پوری طرح تیار ہے جیساکہ تمام غیر تصدیق شدہ انوائسز پر بورڈ ہر رسید پر 25 ہزار روپے کا انعام دے گا۔ تاہم ایک ماہ میں ایک فرد کے لیے ایک انعام ہوگا۔ ماضی میں انعامی اسکیم ٹیکس وصولی کو بہتر بنانے کے لیے مطلوبہ تبدیلیاں لانے میں ناکام رہی تھی۔ دائرہ اختیار کا متعلقہ چیف کمشنر ایک ہفتے تک تحقیقات کرے گا اور اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ کسی ریٹیلر یا ریسٹورنٹ کی رسید پی او ایس کے ساتھ مربوط نہیں تو انعامی رقم اس فرد کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی جس نے غیر تصدیق شدہ رسید پیش کی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ ہم ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے تحت ان تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور جلد ہی انعامی اسکیم میں یہ تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی۔ ایف بی آر پی او ایس کے ساتھ مربوط نہ ہونے والی جعلی یا کچی رسید کی اطلاع دینے کی بنیاد پر انعامات دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایف بی آر ایک ایپ تیار کرے گا جس پر جعلی یا کچی رسید کی اطلاع دینے کی سہولت ہوگی۔ اس کے بعد ایف بی آر زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے کے مخصوص ٹائم فریم میں اس کی تحقیقات کرے گا۔ یہ ثابت کرنے کی صورت میں کہ رسید پی او ایس کے ساتھ مربوط نہیں ہے، شکایت کنندہ کو 25 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے اور اس کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے۔ ایک مہینے میں ایک سی این آئی سی کے لیے ایک انعام ہوگا۔
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے تاریخی فیصلہ کیا ہے کہ قومی شناختی کارڈنمبر کو ہر شہری کا میڈیکل ریکارڈ نمبر قرار...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وزارت اور ماتحت اداروں کے 33ترقیاتی منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال...
اسلام آباد 67ہزار نجی عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں پہنچ...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ ٹرائل...
نیویارک آئی ایم ایف اور امریکی مالیاتی اداروں نے بھی صدر ٹرمپ کی ٹیرف عائدکرنے کی پالیسی سے اختلافات کرتے...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے بلوچستان سے ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا کا ستعفیٰ منظور کرلیا ۔ذرائع کے مطابق...