اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)چینی قیادت کا پاکستان کی علاقائی سالمیت‘ خودمختاری کی حمایت کا اعادہ،جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چین میں فوجی حکام سے ملاقاتیں، بیجنگ شیانگشان فورم میں بھی خطاب ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرز اجو عوامی جمہوریہ چین کے سرکاری دورے پر ہیں نے سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے وائس چیئرمین جنرل ہی ویڈونگ اور سی ایم سی جوائنٹ اسٹاف ڈیپارٹمنٹ کے چیف جنرل لیو ژنلی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور 11ویں بیجنگ شیانگشان فورم میں ’’علاقائی امن اور استحکام میں پاکستان کا کردار‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کو سراہا اور دوطرفہ اسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیشرفت کا اعادہ کیا۔چینی قیادت نے بھی پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
کراچی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے ایف آئی اے سمیت وفاقی اداروں میں سخت تشویش اور پریشانی کی صورتحال ‘فیصلے...
اسلام آ باد پانچ ہفتے گزرنے کے باوجود سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری کا عمل مکمل نہیں ہوسکا جس کی...
اسلام آباد پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی تفصیلات سینٹ میں پیش کر دی گئیں، 1281 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں...
اسلام آباد )سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے سپریم کورٹ کے احکاما ت کے مطابق ٹرسٹ جائیدادوں کا...
اسلام آباد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کی اراضی الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال سکھر...
اسلام آباد اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے، 13 افسران نے نئے عہدے سنبھال لیے وفاقی بورڈ آف ریونیو ، حکومت...
راولپنڈیپاکستان میں مختلف معذوریوں کا شکار افراد کی تعدادسات لاکھ 24ہزار767ہے۔ پنجاب میں3 لاکھ 81 ہزار 558، حکومت...
اسلام آباد نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اب بات بہت آگے نکل چکی ہے‘ آپ سندھ سے پانی...