جمہوریت بنیادی حقوق کے تحفظ کا ذریعہ ہے،صدرزرداری

15 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہریوں کو بااختیار بنانے اور سیاسی عمل میں ان کی فعال شرکت کے فروغ میں جمہوریت کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے یوم جمہوریت منا رہے ہیں، جمہوریت ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد ہے، بنیادی حقوق کے تحفظ اور سیاسی، اقتصادی اور سماجی شمولیت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے،قوم کے مسائل کا حل ایک متحرک اور جامع جمہوری عمل میں مضمر ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق نے عالمی یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کی سیاسی عمل میں شرکت، سیاسی تنوع اور عوامی حقوق کے تحفظ کا نام ہے۔ شہریوں کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی حقوق کا تحفظ ہی جمہوریت کو دیگر نظام ہائے حکومت سے ممتاز کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے سیاسی منظرنامے پر کئی چیلنجز ابھرے۔