شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

15 ستمبر ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ شعیب شاہین تھانہ سنگ جانی میں درج مقدمہ میں گرفتار ہو کر اڈیالہ جیل میں بند تھے۔ جنہیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔