پی ٹی آئی کا ممکنہ آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

15 ستمبر ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) تحریک انصاف نے ممکنہ آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ،تحریک انصاف کی میڈیا سٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس رئوف حسن کی صدارت میں ہوا جس میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر سینئر رہنمائوں نے شرکت کی ،اجلاس میں میڈیا نمائندوں کی جانب سے بائیکاٹ ختم کرنے پر پروگرامز کے بائیکاٹ کا ایجنڈا موخر کر دیا گیا جبکہ سوشل میڈیا کو مزید ایکٹیو کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی ،بعد ازاں سلمان اکرم راجہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف ممکنہ آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرے گی، ہمارے لوگوں کو اغوا کر کے ائینی ترمیم پر زبردستی ووٹ حاصل کیا جا رہا ہے،ہمارے ارکان کی فیملیز کو ہراساں کیا جا رہا ہے،ہماری جماعت پارلیمنٹ کے اندر آئینی ترمیم کی سخت مخالفت اور بھرپور ردعمل دے گی۔