ڈی ایس ریلوے کا لودھراں خانیوال سیکشن کا سالانہ معائنہ

15 ستمبر ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان یوسف لغاری نے کہا ہے کہ ڈی ایس سپیشل کے ذریعے انسپکشن کامقصدریلوے کے سفرکو محفوظ بنانے کیلئےنقائص کی نشاندہی اور آپریشنل شعبہ جات سے وابستہ افسران وسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیناہے، یہ بات انہوں نے لودھراں، خانیوال سیکشن کے سالانہ معائنے کے موقع پرکہی، ڈی ایس ریلوے نے متعلقہ افسران کو سٹیشنزکی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔