جہانیاں، ڈاکو عالم دین سے موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار

15 ستمبر ، 2024

جہانیاں ( نامہ نگار ) ڈاکوئوں نے دن دیہاڑےعالم دین کو لوٹ لیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صبح 9 بجے مولانا محمد اقبال چشتی اپنی موٹر سائیکل پر خانیوال سے جہانیاں آرہے تھے کہ نواحی اڈہ مہر شاہ کے نزدیک موٹر سائیکل سوارڈاکو ان سے موٹر سائیکل 125، موبائل فون اور70 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ، تھانہ صدر خانیوال پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔