گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈکے فرسٹ منسٹر جان سوینی نے کہا ہے کہ وہ سابقہ فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن کے اس تجزیے اور پیش گوئی سے پوری طرح متفق ہیں کہ شاید مستقبل میں ایک بڑی تبدیلی اور ہلچل کے نتیجے میں نہ صرف اسکاٹ لینڈ ایک آزاد ملک کے طور پر سامنے آئے گا، بلکہ شاید شمالی آئرلینڈ بھی برطانیہ سے علیحدہ ہو کر ری پبلک آف آئرلینڈ کا حصہ بن جائے گا اور ویلز کو بھی زیادہ خودمختاری حاصل ہو جائے گی۔ اسکاٹ لینڈ میں آزادی کے ریفرنڈم کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر ایڈنبرا میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جان سوینی نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کی آزادی کی مہم صحیح معنوں میں ایک خاص وقت تھا، جس نے پوری دنیا کے لئے ایک پرامن اور جمہوری بحث و مباحثہ کی مثال قائم کی۔ میرے خیال میں ان مباحثوں کا جواز فیصلہ کن انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جان سوینی نے پارٹی ورکرز سے کہا کہ وہ آزادی کے لئے دوبارہ متحرک ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014 کے ریفرنڈم کا رزلٹ ان کے لئے سخت تکلیف دہ تھا، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اس مہم سے بالآخر آزادی کے لئے ایک مثبت میراث چھوڑی ہے۔ واضح رہے کہ 2014 کے ریفرنڈم میں سکاٹش عوام نے 45 کے مقابلے میں 55 فیصد ووٹوں کی فیصلہ کن اکثریت کے ساتھ بدستور برطانیہ کے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا لیکن 2016 میں جب اسکاٹ لینڈ کے عوام نے بریگزٹ کے موقع پر 38 کے مقابلے میں 62 فیصد نے یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے لئے ووٹ دیئے لیکن مجموعی طور پر یوکے کے عوام نے 48 کے مقابلے میں 52 فیصد سے چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو سکاٹش حکومت نے صورتحال تبدیل ہونے پر پھر سے ایک نئے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...