45دن میں حکومت ختم ہوتی نظر آئے گی،فوادچوہدری

20 ستمبر ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ45دن میں حکومت ختم ہوتی نظر آئے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ وکلا تحریک کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں، پورا پاکستان اس وقت وکلا کے پیچھے کھڑا ہے، سینئر ترین جج چیف جسٹس آف انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود نے مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی گئی درخواست میں پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق، سول سوسائٹی کے صدر عبداللہ ملک بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔درخواست میں وزارت وفاقی وزارت قانون، چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ، سپیکر قومی اسمبلی، سینیٹ، پرنسپل سیکرٹریز ، وزیر اعظم و صدر بھی فریقین میں شامل ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو آئین پاکستان کے برخلاف قرار دیا جائے اور وفاقی حکومت کو مجوزہ آئینی ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے روکا جائے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قرارداد مقاصد کے تحت عدلیہ کی آزادی آئین پاکستان کا بنیادی جزو ہے لہذا دونوں ایوانوں سے پاس ہونے کی صورت میں آئینی ترامیم کے نفاذ کو روکا جائے۔