ججز کمیٹی کا اجلاس مؤخر کردیا گیا

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز) ججز کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ججز کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈٗضے میں63اے سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواستیں شامل تھیں۔ججزکمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں آڈیو لیک کیس سے متعلق درخواستیں بھی شامل تھیں۔خیال رہےکہ ججز کمیٹی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے۔