شیر افضل مروت کورونا میں مبتلا، اسپتال داخل

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز) تحریک انصاف کے رہنما کورونا میں مبتلا ہوگئے۔شیرافضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اسپتال میں داخل ہوں۔