100 لفظوں کی کہانی

اداریہ
20 ستمبر ، 2024
ترمیم ……مبشر علی زیدی
آپ کا اسکرپٹ عمدہ ہے،
مجھے کہانی پسند آئی،
فلم پروڈیوسر نے تعریف کی۔
بہت شکریہ، میں خوش ہوگیا۔
لیکن اس میں کچھ ڈائیلاگ نکالنا ہوں گے اور ایک دو سین بڑھانے پڑیں گے۔
پروڈیوسر کی فرمائش سن کر میں سوچ میں پڑگیا۔
اچھا، کوشش کرتا ہوں،
میں یہ کہہ کر چلا آیا۔
کئی راتیں جاگا لیکن بات نہیں بنی۔
پروڈیوسر نے کئی بار فون کیا لیکن میں نے جواب نہیں دیا۔
آخر ایک دن وہ میرے گھر آگیا۔
کیا اپ ڈیٹ ہے؟ اس نے پوچھا۔
میں نے ہچکچاتے ہوئے کہا،
معذرت چاہتا ہوں۔ کردار کسی ترمیم پر راضی نہیں ہیں۔