سولر مینو فیکچرنگ فنڈ، شرمپ ایکسپورٹ کمپنی قائم ہوگی، خواتین کو 2 ارب کے مویشی پالنے کیلئے دیئے جائینگے، وزیر اعلیٰ مریم نواز

20 ستمبر ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں ساڑھے 6گھنٹے طویل جائزہ اجلاس میں تعلیم، صحت، زراعت، لائیو سٹاک روڈز سمیت دیگر شعبوں کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے، 7پروگرام،70پراجیکٹس،77چیف منسٹر انیشی ایٹوز اور 770 سیکموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پنجاب میں سولر پینلز مقامی طور پر بنانے سمیت متعدد اہم فیصلے کیے گئے،وزیراعلیٰ نے کہا ہم جلسے کرنے نہیں عوامی خدمت کرنے آئے ہیں، 100 تحصیلوں میں 15-اکتوبر تک ستھرا پنجاب کی لانچنگ شروع کر دی جائے گی، پنجاب میں سولر پینل کی مقامی طور پر تیاری کے لئے چیف منسٹر فنڈ فار سولر پینل پروڈکشن اورمینوفیکچرنگ کی منظوری دی گئی۔