اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تجارتی ، سیکورٹی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوور چک سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں کیا ۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی، زراعت ودیگر شعبوں میں تعاون کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے تجارت واقتصادی تعلقات میں توسیع اور علاقائی روابط کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے زراعت ، غذائی تحفظ، کاروبار، تعلیم، ریلوے، سائنس ،ٹیکنالوجی اور عوامی سطح پر مضبوط رابطوں کے فروغ جیسے کلیدی شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے ۔اس بات کا اظہار صدر مملکت آصف علی زردار ی اور روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات میں کیا گیا صدر نے دو ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے بارٹر تجارت کے امکانات پر غور کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ویزا کے ضوابط کو آسان بنانے ، ریلوے اور براہ راست پروازوں کے ذریعے روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی تاکہ لوگوں اور کاروباری رابطوں کو فروغ دیا جا سکے۔ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ زرعی شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی بڑی گنجائش موجود ہے، اکتوبر میں پاکستان سے 75 رکنی کاروباری وفد روس کا دورہ کرے گا تاکہ کاروبار اور اقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے کہا کہ روس غذائی تحفظ، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، روابط اور ریلوے کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں روسی وزیراعظم کا پاکستان کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا ایک اور موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس تمام مذاہب اور مسلم ثقافت کا بہت احترام کرتا ہے اور قرآن مجید کی توہین کی مذمت کرتا ہے۔ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ،اسحاق ڈار، پیپلز پارٹی کے چیئرمین، بلاول بھٹو زرداری ودیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثنا روس کے نائب وزیراعظم اوورچک اور ان کے وفد نےوزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مضبوط تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں سے ہے۔ پاکستان روس کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، توانائی، مواصلات اور سیکورٹی تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے، وہ اگلے ماہ اسلام آباد میں روسی وزیر اعظم جناب مشسٹن(Mishustin) کے استقبال کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال جولائی کے اوائل میں ان کی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز بات چیت ہوئی تھی۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون میں مزید توسیع پر بات چیت کے لیے اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے پر صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئر مین پا کستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے در میان ہونے والی...
اقوام متحدہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اعلامیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بن گیا،...
کراچیپاکستانی فضائی حدود کی بندش کے پہلے 24 گھنٹے میں 70 سے زائد بھارتی پروازوں کو اضافی سفر کی وجہ سے شدید...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین ،عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان، یحیٰ آفریدی اور قائم مقام...
اسلام آباد مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کو سیاحوں کو نشانہ بنانے والے مہلک فائرنگ کے حملے کے بعد پاکستان اور...
کراچی بھارت میں آبی وسائل کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ حکومت کے پاس قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی تین...
لاہور ملتان کی شاہراہوں کو لاہور کی طرز پر ڈیزائن کرنے کا فیصلہ، سدرن بائی پاس ملتان کے ڈیزائن کیلئے ٹیپا ایل...
اسلام آ باد سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والے خبردار ہوجائیں کہ ا ن پر شکنجہ سخت ہونے والا ہے۔ ذرائع کے مطا...