سوڈان میں پاکستانی امن اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت ،بھارتی فورس کمانڈرکااعتراف

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی فوجیوں کی لگن اور عزم کو سراہا ہے،تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی امن اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھارتی فورس کمانڈر نے بھی اعتراف کیا ہے۔